لگتا ہے کہ انتخابات سے قبل نوازشریف بیرون ملک نہ چلے جائیں، شرجیل میمن
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ لگتا ہے ن لیگ کسی دباؤ کا شکار ہے، ن لیگ انتخابات کے لیے پرجوش نظر نہیں آرہی، لگتا ہے کہ انتخابات سے قبل نوازشریف بیرون ملک نہ چلے جائیں۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی 16ویں برسی عقیدت سے منائی جارہی ہے، جیالے گڑھی خدا بخش میں مزار پر حاضری دیتے ہیں، بینظیر بھٹو جمہوریت کے لیے مقابلہ کرنے والوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کے لیے بینظیر بھٹو کے فلسفے پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل ہوا ہے، کالعدم قرار نہیں دیا گیا، ن لیگ کسی پریشر کا شکار لگ رہی ہے، ن لیگ میں الیکشن کے لیے جوش نظر نہیں آرہا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف پیپلزپارٹی انتخابی مہم چلارہی ہے، باقی جماعتیں الیکشن سے راہ فرار چاہتی ہیں، لگتا ہے انتخابات سے قبل نوازشریف بیرون ملک نہ چلے جائیں۔
مزید پڑھیں
پیپلز پارٹی کا 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان
سروے آ رہے ہیں اسوقت پیپلز پارٹی سب سے پسندیدہ جماعت ہے، شرجیل میمن
Comments are closed on this story.