Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کرکٹ بورڈ کا پلیئرز ڈویلپمنٹ کے 3 پروگرام شروع کرنے کا اعلان

ملک کے 7 شہروں میں ذیلی کرکٹ اکیڈمیز کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی سی بی
شائع 26 دسمبر 2023 07:31pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پلیئرز ڈویلپمنٹ کے 3 پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا، ذیلی کرکٹ اکیڈمیز، قومی کرکٹرز کے خصوصی تربیتی سیشن اور انڈر 19 کھلاڑیوں کی مالی معاونت بھی شامل کی جائے گی۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق ملک کے 7 شہروں میں ذیلی کرکٹ اکیڈمیز کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ قومی کرکٹر کے لیے خصوصی تربیتی کیمپ لگائے جائیں گے۔

قومی انڈر 19 کھلاڑیوں کو تیار کرنے کے لیے ان کی مالی معاونت پروگرام بھی شامل ہے۔

ڈی ایچ اے ذیلی اکیڈمیوں کے لیے اسلام آباد، کوئٹہ، بہاولپور، لاہور اور پشاور میں کرکٹ گراؤنڈز کے لیے زمین فراہم کرے گا۔

کراچی میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور ملتان میں انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر کو بھی ذیلی اکیڈمیوں کے طور پر فعال کیا جائے گا۔

PCB

lahore

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

players development program