Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز: یاسر عرفات قومی ٹیم کی مینجمنٹ میں شامل

پی سی بی نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے سابق آل راؤنڈر کو کوچ کی ذمہ داری سونپ دی
شائع 26 دسمبر 2023 07:05pm

نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لیے سابق آل راؤنڈر یاسر عرفات کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ میں شامل کرلیا گیا۔

پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ ایڈم ہولیوک اور ہائی پرفارمنس کوچ سائمن گرانٹ ہیلمٹ کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے سابق آل راونڈر یاسر عرفات کو کوچ کی ذمہ داری سونپ دی ہے، یاسر عرفات بیٹنگ کوچ کی اضافی ذمہ داری بھی انجام دیں گے۔

پی سی بی کے مطابق یاسر عرفات لاہور میں 28 دسمبر سے شروع ہونے والے ٹریننگ کیمپ کے کمانڈنٹ ہوں گے۔

کیمپ ختم ہونے پر یاسر عرفات ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ 3 جنوری کو نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں

کامران اکمل نے بھی کوچنگ کے میدان میں قدم رکھ دیا

یاسرعرفات کو قومی کرکٹ ٹیم کا جزوقتی ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

T20I series

Pakistan vs New Zealand

yasir arafat

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Coaching