Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ہائیکورٹ: ایم ڈی کیٹ میں بےقاعدگیوں سے متعلق درخواستیں مسترد

درخواستیں ہ مسترد کیے جانے کی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ سندھ ہائیکورٹ
شائع 26 دسمبر 2023 02:16pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ ( ایم ڈی کیٹ ) میں بےقاعدگیوں سے متعلق درخواستیں تمام فریقین کےدلائل سننے کے بعد مسترد کردیں۔

ایم ڈی کیٹ میں بےضابطگیوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ گیس پیپرلیک ہوا تھا، اوریجنل پیپرلیک نہیں ہوا۔

اس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 12، 12 لاکھ روپے کا پیپرفروخت ہوا ہے اور یہ بالکل وہی پیپر تھا جو لیک ہوا ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ 41 ہزار لوگوں نے ٹیسٹ دیا تھااُن میں سے 100 لوگوں نے فائدہ اٹھایا ہوگا۔

انہوں نے درخواست گزاروں کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ کیاچاہتے ہیں بچوں کاایڈمیشن نہ ہو، وہ نہ پڑھیں۔ جواب میں وکیل کا کہنا تھا کہ ’ہم چاہتےہیں میرٹ پرداخلے ہوں‘۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو بےوقوف بنانےکی باتیں کریں، لوگوں کا اعتماد خراب ہورہا ہے کہ پہلے بھی پیپر لیک ہوگیا ہے، پیپر کہاں لیک ہوا ہے وہ بتائیں۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا ایم ڈی کیٹ نتائج منسوخ کرنے کا حکم

اس پر وکیل کا کہنا تھا کہ پیپرنہیں ہمارے پاس واٹس ایپ چیٹ ہے، 170سوالوں کےجواب ہیں۔

پاکستان میڈئیکل اینٖڈ ڈینٹل کالج کے وکیل نے اپنے موقف میں کہا کہ کوئی پیپر لیک نہیں ہوا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مسترد کیے جانے کی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

karachi

Sindh High Court

MDCAT