Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

غزہ: فلسطینی بچی کی شہادت سے ایک روز قبل لکھی گئی ڈائری کے صفحات وائرل

11 سالہ سیلہ کی تحریر نے پڑھنے والوں کی آنکھیں نم کردی، اسرائیلی حملے میں بہن بھائی بھی شہید
شائع 26 دسمبر 2023 10:09am
تصویر: ٹائمز آف غزہ/ ایکس ہینڈل
تصویر: ٹائمز آف غزہ/ ایکس ہینڈل

غزہ میں اسرائیلی حملوں اور بمباری کے دوران 11 سال کی بچی بھی شہید ہوئی، شہادت کے بعد بچی کے ڈائری سے وائرل صفحات دیکھنے والوں کی آنکھیں نم کر رہے ہیں۔

اسرائیل نے المغازی کیمپ پربمباری کی جس میں سیلہ بھی اہلخانہ کے ساتھ موجود تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حملے میں سیلہ کے علاوہ اسکے چھوٹے بہن بھائی 8 سالہ ہالہ، 6 سال کی لین اور 5 سالہ حسین بھی شہید ہوئے۔

سیلہ نے شہادت سے عین ایک روز قبل ڈائری میں اپنی آپ بیتی رقم کی تھی جو اس کے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

سیلہ نے ڈائری میں لکھا، ’ آج ہفتہ 23 دسمبر 2023 ہے۔ میں صبح ساڑھے7 بجے اٹھی اورپھر اپنا بستر صاف کیا لیکن ہمیں آج بھی ناشتہ نہیں ملا’۔

ڈائری میں مزید لکھا گیا ہے کہ ، ’ میں دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلنے لگی اورہمیں بہت مزا آیا۔ اس کے بعد ہم نے دوپہرکا کھانا ساتھ مل کر کھایا جس میں بہت مزیدار پیسٹریز اور پیزا تھے۔’

غیرملکی میڈیا کے مطابق بہن بھائیوں کے ہمراہ شہید ہونے والی بچی کے اہلخانہ بھی کرسمس سے قبل اسرائیلی جارحت کا نشانہ بن چکے ہیں۔

Gaza

sela

11 years old girl

diary