Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں اعلیٰ ایرانی جنرل جاں بحق

سردار سید رازی موسوی، شام اور ایران کے درمیان فوجی اتحاد کو مربوط کرنے کے ذمہ دار تھے، الجزیرہ
شائع 25 دسمبر 2023 09:14pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے ایک سینئر مشیر سردار سید رازی موسوی جاں بحق ہوگئے۔

الجزیرہ کے مطابق شام میں پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈروں میں سے ایک سردار سید رازی موسوی پیر کے روز جاں بحق ہو گئے۔ سردار سید رازی موسوی، شام اور ایران کے درمیان فوجی اتحاد کو مربوط کرنے کے ذمہ دار تھے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ موسوی چند گھنٹے قبل دمشق کے مضافات میں زینبیہ ضلع میں صیہونی حکومت کے ایک حملے کے دوران جاں بحق ہوئے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے سردار سید رازی موسوی کو شام میں پاسداران انقلاب کے سب سے تجربہ کار مشیروں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ وہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کے ہمراہ کام کرتے رہے ہیں، جو 2020 میں عراق میں ایک امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر مشیر سردار سید رازی موسوی کے مارے جانے کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کئی سالوں سے شام میں ایران سے منسلک اہداف پر حملے کرتا رہا ہے، جہاں 2011 میں شام میں شروع ہونے والی جنگ میں صدر بشار الاسد کی حمایت کے بعد سے تہران کا اثر و رسوخ بڑھا ہے۔

Israel

Syria

Iran

Israel Palestine conflict