Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

این اے 121 سے سردار ایاز صادق کے کاغذات نامزدگی منظور

عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ
شائع 25 دسمبر 2023 06:14pm

عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے، لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

لاہور کے حلقہ این اے 121سے مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا، مسلم لیگ ن کے رہنما احسن شرافت نے جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرایا۔

لیگی رہنما احسن شرافت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردار یا صادق کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ہے، سردار ایاز صادق کے کاغذات درست قرار پائے ہیں، تمام رپورٹس ساتھ لف تھیں، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ بھی موجود تھے۔

احسن شرافت کا کہنا تھا کہ کسی جماعت کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونی چاہیے، ہم چاہتے ہیں تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے، لاہور ہائی کورٹ پی ٹی آئی کو ریلیف دے رہی ہے۔

دوسری جانب لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی۔

میاں مجتبی شجاع الرحمان کے این اے 118 سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی مکمل کرلی گئی۔

مزید پڑھیں

ملک بھر سے 28 ہزار 626 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے؟ تفصیلات جاری

مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اور سندھ اسمبلیوں کی اقلیتی امیدواروں کی فہرست جاری کردیں

ن لیگ کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر فہرست جاری، 58 نام سامنے آگئے

PMLN

lahore

nomination papers

Hamza Shehbaz

ayaz sadiq

Election 2024