Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اور سندھ اسمبلیوں کی اقلیتی امیدواروں کی فہرست جاری کردیں

پنجاب اسمبلی کے لیے 14 امیدواروں کے نام الیکشن کمیشن کو بھجوادیے گئے
شائع 25 دسمبر 2023 05:16pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اور سندھ اسمبلیوں کی اقلیتی امیدواروں کی فہرست جاری کردیں۔

مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کے لیے 14 امیدواروں کے نام الیکشن کمیشن کو بھجوا دیے ہیں، ان میں فلبوس کرسٹوفر، ایمنیوئل عطار، سردار رامیش آرورا، خلیل سندھو ترجیحی فہرست میں شامل ہے جبکہ ڈاکٹر نیلسن عظیم، طارق جاوید، شکیلہ ارتھر، جوائس رافن، طارق مسیح، اعجاز مسیح شامل ہیں۔

اس کے علاوہ لیلہ رام، اندریاس گل، سردار درشن سنگھ اور وسیم انجم بھی صوبائی اقلیتی امیدواروں میں شامل ہے۔

اس طرح سندھ کی صوبائی اسمبلی کے لیے مسلم لیگ (ن) نے 9 اقلیتی امیدواروں کے نام فائنل کرلیے ہیں، جن میں مہیش کمار، یعقوب عنایت کھوکھر، راجیش کرشن ترجیحی فہرست میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ کرامت چوہان، ہریش کمار، کیلاش کمار، رامیش کمار، جئے کمار اور ہرنند روم بھی شامل کیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف، شہباز شریف اور مریم نواز نے صوبائی قیادت سے مشاورت کے بعد ناموں کی منظوری دی ہے۔

مزید پڑھیں

ن لیگ، پی پی سمیت 3 جماعتوں نے خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے فہرستیں جمع کروا دیں

ن لیگ کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر فہرست جاری، 58 نام سامنے آگئے

ایم کیوایم نے شہباز شریف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کردی

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

Maryam Nawaz

اسلام آباد

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

punjab and sindh assemblies

Minority candidates