Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان: گھریلو ناچاقی پر مخالفین کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، 4 افراد زخمی

جاں بحق خاتون اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے، پولیس
شائع 25 دسمبر 2023 01:50pm
فوٹو —فائل
فوٹو —فائل

مردان میں گھریلو ناچاقی پرمخالفین کی فاٸرنگ سے ایک خاتون جاں بحق جب کہ چار افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مردان کے علاقے نیو فاطمہ میں گھریلو ناچاقی پر ایک گروپ نے مخالفین کے گھر میں گھس کر فاٸرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جب کہ ایک خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے جب کہ کاروائی کے دوارن فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں آن لائن ٹیکسی پر فائرنگ سے تاجر اور ڈرائیور ہلاک، خاتون زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ: نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 5 افراد کو قتل کردیا

ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے مردان میڈیلکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیا۔

firing

firing incident

Mardan