Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ان 5 تجاویز پر عمل سے خواتین اپنی صحت خود بہتر بنا سکتی ہیں

مردوں کے مقابلے میں خواتین کو صحت کے زیادہ مسائل لاحق ہوتے ہیں اس لیےدیکھ بھال انکی اولین ترجیح ہونی چاہیئے
اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2023 12:45pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

آج کا دورسوشل میڈیا کا دور ہے،جس نے مختلف مسائل کے حوالے سے خواتین کا شعور اجاگر کرنے میں بھی اہم کردارادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا نے خواتین کو ان کی صحت سے متعلق بڑے پیمانے پر آگہی دی ہے۔

چونکہ مردوں کے مقابلے میں خواتین کو صحت کے زیادہ مسائل لاحق ہوتے ہیں اس لیے اپنی صحت کی دیکھ بھال ان کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔

معمولاتِ زندگی میں کچھ تبدیلیوں اور چند تجاویز پر عملدرآمد سے خواتین اپنی صحت سے جُڑے بیشتر مسائل کو حل کرتے ہوئے صحت مند زندگی گزارسکتی ہیں۔

ورزش کو اپنا معمول بنائیں

خواتین کو چاہئے کہ وہ فٹ رہنے کیلئے مخلتف قسم کی ورزش کو اپنا معمول بنائیں۔ ورزش نہ صرف ان کو فٹ رکھے گی بلکہ ان کے موڈ کو بھی بہتر کرنے میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔

پروٹین کا استعمال

پروٹین ایک ضروری مائیکرونیوٹرینٹ ہے جو جسم کو اچھی طرح سے صحت یاب کرنے اور جوڑوں کو مضبوط رکھنے کے لئے ضروری ہے۔

پروٹین سے بھرپور غذاؤں میں گوشت، مچھلی، انڈے، ڈیری مصنوعات، پھلیاں اور میوے لازمی شامل کریں۔

اگر خواتین ان غذاؤں کے ذریعے اپنی پروٹین کی ضروریات کو پورا نہیں کرپاتی تو انہیں پروٹین سپلیمنٹس کو اپنے معمول میں شامل کرنا چاہئے۔

باقاعدگی سے صحت کی جانچ پڑتال کریں

باقاعدگی سے صحت کی جانچ خواتین کی صحت کے لئے اہم ہے۔ خواتین کو بریسٹ کینسر، سروائیکل کینسر اور آسٹیوپوروسس جیسی بیماریوں کا چیک اپ اور اسکریننگ لازمی کروانی چاہئے۔

انہیں باقاعدگی سے کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی جانچ پڑتال بھی کروانی چاہئے۔

حیض کی صحت پر توجہ دیں

خواتین پر لازم ہے کہ وہ اپنی صحت کا ہر طرح سے خصوصی خیال رکھیں۔ خواتین کو ماہواری کے دنوں میں نہ صرف غذاؤں بلکہ آرام کا بھی لازمی خیال رکھنا چاہئے۔ کیونکہ یہ حالت ان کے ظاہری مزاج پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔

آئرن سے بھرپور غذاؤں کا استعمال

آئرن خواتین کی صحت کے لئے سب سے اہم تصور کیا جاتا ہے۔ خواتین عموماً اپنے مخصوص دنوں میں آئرن کی وافر مقدار کھو دیتی ہیں۔

خواتین کیلئے آئرن سے بھرپور غذاؤں میں سرخ گوشت، مرغی، مچھلی، پھلیاں، دال، پالک اور اناج ایک بہترین انتخاب ہیں۔

صحت

Women

lifestyle

healthy lifestyle

fitness

DAILY ROUTINE

Foods

Women's Health

Strong womens