Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

ن لیگ، پی پی سمیت 3 جماعتوں نے خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے فہرستیں جمع کروا دیں

مریم اورنگزیب کا نام قومی کے علاوہ صوبائی اسمبلی کیلئے فہرست میں بھی شامل
شائع 25 دسمبر 2023 09:47am

الیکشن 2024 کے حوالے سے جنرل نشستوں کے لیے جہاں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے وہیں مسلم لیگ، پیپلز پارٹی،اورمتحدہ قومی موومنٹ ) پاکستان نے بھی مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرستیں الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہیں۔

ن لیگ کی جانب سے پنجاب سے قومی اسمبلی کیلئے طاہرہ اورنگزیب پہلی ترجیح ہیں، اس کے علاوہ شائستہ پرویز ملک اورنزہت صادق بھی فہرست میں شامل ہیں۔

طاہرہ اورنگزیب کی صاحبزادی مریم اورنگزیب ، شزاخواجہ، زیب جعفراور انوشہ رحمان بھی ایم این اے کیلئے مخصوص نشستوں پر ن لیگ کی امیدوار ہیں

مریم اورنگزیب کا نام مسلم لیگ ن کی پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لیے بھی رکھا گیا ہے جبکہ ان کے علاوہ ذکیہ خان، عشرت اشرف اورتہمینہ دولتانہ ٹاپ تھری میں ہیں۔

اس کے علاوہ لیگی خواتین ایم پی ایز میں عظمیٰ بخاری، حناپرویز بٹ اور عظمیٰ کاردار بھی امیدوار ہوں گی۔

پیپلز پارٹی کی جانب سےقومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے شازیہ مری پہلے نمبر پر ہیں۔ سندھ سے مخصوص نشستوں کیلئے نفیسہ شاہ اور شگفتہ جمانی کو بھی ترجیح دی جارہی ہے۔ شہلا رضا اور مہتاب اکبرراشدی بھی پی پی کی جانب سے ایم این اے بنانے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

بات کی جائے ترجیحی اعتبارسے کامیابی کی تو عین ممکن ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے شرمیلا فاروقی اور ناز بلوچ بھی قومی اسمبلی کی رکن ہوں گی۔

اس کے علاوہ رُکن صوبائی اسمبلی کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے عذرا فضل پیچوہو کے علاوہ رخسانہ شاہ، ہیر سوہو، بی بی یاسمین شاہ، ندا کھوڑو اور نزہت پٹھان بھی امیداروں میں شامل ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کی ترجیحی فہرست میں قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے آسیہ اسحاق، ڈاکٹرنگہت شکیل، سبین غوری، رعنا انصار،فرزانہ سعید اورسلیقہ سعید شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایم کیو ایم کی جانب سے ایم پی ایز کی ترجیحی فہرست میں صوفیہ سعید،سکندرخاتون، بلقیس، بیگم، قراۃ العین،کرن مسعود، فرح سہیل، فوزیہ حمید اورمسرت جبیں شامل ہیں۔

PMLN

پاکستان

PPP

MQM Pakistan

General Election

Election 2024

Elections Dec 25 2023