Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کی گاڑی حادثے کا شکار

سابق وزیرداخلہ فیملی کے ہمراہ فیصل آباد سے لاہور آ رہے تھے
شائع 24 دسمبر 2023 09:56pm
تصویر/ فیس بک
تصویر/ فیس بک

فیصل آباد بائی پاس پر رانا ثناللہ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، تاہم خوش قسمتی سے سابق وفاقی وزیر اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، وہ اپنی فیملی کے ہمراہ فیصل آباد سے لاہور جارہے تھے۔

ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ 3 گاڑیوں کے ہمراہ لاہور جارہے تھے، کہ فیصل آباد بائی پاس کے قریب حادثہ پیش آیا، جہاں مخالف سمت سے آنے والی گنوں سے بھری ٹرالی ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی، اور پھر تینوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ تاہم حادثے میں تمام افراد محفوظ رہے۔

PMLN

Rana Sanaullah

car accident

Road Accident