Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

8 فروری کو عوام مہنگائی کا ظلم ڈھانے والوں کا صفایا کردیں گے، شہباز شریف

نواز شریف کی قیادت میں عوام سے کیے تمام وعدے پورے کرینگے، شہباز شریف
شائع 23 دسمبر 2023 10:16pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو عوام 4 سالوں میں مہنگائی کا ظلم ڈھانے والوں کا سیاسی طور پر صفایا کردیں گے، تمام رہنما ہر حلقہ میں عوام کو متحرک کرنے پر توجہ مرکوز رکھیں۔

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، رانا مشہود، اویس لغاری اور شاہین بٹ کی ملاقاتیں ہوئیں جبکہ صدر (ن) لیگ پنجاب رانا ثناءاللہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں پارٹی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پارٹی رہنماؤں نے انتخابی تیاریوں اور اپنے حلقوں میں جاری سرگرمیوں سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ تمام رہنما انتخابی معرکے کے لیے بھرپور تیاری کریں، کارکن گھر گھر جاکر عوام کو متحرک کریں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پارٹی کارکنان اور رہنما ہر گھر میں نواز شریف کا پیغام پہنچائیں، 8 فروری 2024 کے انتخابات کا فیصلہ عوام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام 4 سال میں مہنگائی کا ظلم ڈھانے والوں کا سیاسی طور پر صفایا کردیں گے، اللہ تعالیٰ کے فضل اور عوام کی طاقت سے مسلم لیگ (ن) فتح حاصل کرے گی۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ہر حلقے اور اس کے عوام کو متحرک کرنے پر توجہ مرکوز رکھی جائے، انتخابی پرچی بتائے گی عوام کسے چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں

کراچی : قومی اسمبلی کی نشست پر شہباز شریف، مصطفیٰ کمال اور قادر مندوخیل آمنے سامنے

ایم کیوایم نے شہباز شریف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کردی

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ایک بار پھر عوام سے تمام وعدے پورے کریں گے۔

PMLN

Shehbaz Sharif

Rana Sanaullah

lahore

Elections

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024