Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیوایم نے شہباز شریف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کردی

این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان ایم کیو ایم
شائع 23 دسمبر 2023 07:47pm

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے سابق وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کی گئی ہے۔

ترجمان ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں، این اے 242 سے مصطفیٰ کمال ایم کیوایم کے امیدوار ہیں۔

ترجمان ایم کیوایم نے مزید کہا کہ کراچی میں کسی بھی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

سیاست کے بڑوں میں سے کون کس سے لڑے گا

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کا فیصلہ مؤخر کردیا

بلے کا نشان لینے کیلئے ایک جماعت نے پہلے سے درخواست دے رکھی تھی

PMLN

Shehbaz Sharif

karachi

MQM

mustafa kamal

MQM Pakistan

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

na 242