Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کے سسر نے فلسطینیوں پر بم مارنے کیلئے 2 ارب ڈالر دیئے، راجہ ریاض

راجہ ریاض نے بتایا کہ انہوں نے حلقہ این اے 104 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
شائع 23 دسمبر 2023 03:37pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق قائد حزبِ اختلاف راجہ ریاض احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے سسر نے فلسطینیوں پر بم مارنے کیلئے 2 ارب ڈالر دیے ہیں۔

فیصل آباد میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ سب سے پہلے عمران خان کے سسر کی کمپنی نے دو ارب ڈالر دیے ہیں، ان پیسوں سے فلسطین پر بم مارے جارہے ہیں، جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔

راجہ ریاض نے بتایا کہ انہوں نے حلقہ این اے 104 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پارٹی الیکشن کو اپنے لوگوں نے جعلی الیکشن قرار دیا، الیکشن کمیشن نے ان کا بلے کا نشان ختم کر دیا ہے اب وہ لوگ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کوئی کسی کو نہیں پکڑ رہا، این اے 104 میں 22 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

Israel

imran khan

Gaza

Jemima Goldsmith

Raja Riaz

Gaza War

Funding for Israel