Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گزشتہ سال کا ایم ڈی کیٹ رزلٹ 2024 تک درست قرار

پٹشنر کا کیس میں جو خرچ آیا وہ بھی پی ایم ڈی سی ادا کرے گی، اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم
شائع 23 دسمبر 2023 10:12am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نومبر 2022 کا میڈیکل ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کا نتیجہ درست قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایم ڈی کیٹ رزلٹ کے حوالے سے فیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق نومبر2022 کا ایم ڈی کیڈ رزلٹ نومبر 2024 تک درست ہے۔

عدالت نے کہا کہ پٹشنرلائبہ رؤف نے نومبر 2022 میں ایم ڈی کیٹ پاس کیا، ایم ڈی کیڈ پٹشنر نے پاس کیا اس وقت قانون کے مطابق رزلٹ دوسال کے لیے موزوں تھا، پٹشنر نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینڈل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے 14 جولائی 2023 کے پبلک نوٹس کو چیلنج کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پی ایم ڈی سی نوٹس میں کہا تھا 2022 کے پاس کردہ ایم ڈی کیڈ پر 2023 میں داخلہ نہیں ملے گا، 2021 کی ریگولیشنز کے مطابق نومبر2022 کے ایم ڈی کیڈ نتائج دو سال کے لیے موزوں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

تیسری بار ایم ڈی کیٹ میں ناکامی پر اسلامیہ کالج کے طالبعلم نے خودکشی کرلی

پبلک سروس کمیشن ٹیسٹ میں جدید طریقے سے نقل کرنے کا انکشاف

عدالتی فیسلے میں کہا گیا کہ بعد میں کیے جانے والے ایڈمنسٹریٹوفیصلے سے پٹشنرسے یہ حق واپس نہیں لیا جا سکتا، لہٰذا پٹشنرکا ایم ڈی کیڈ رزلٹ نومبر 2022 سے نومبر 2024 تک موزوں ہوگا، پٹشنر کا کیس میں جو خرچ آیا وہ بھی پی ایم ڈی سی ادا کرے گی۔

اسلام آباد

Islamabad High Court

MDCAT

PMDC

MDCAT Results