Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جسٹس باقر نے ریٹرنگ افسر کو کاغذات وصولی کا حکم دے دیا

لاہور ہائیکورٹ کا این اے 77 گوجرانوالہ کے آر او کو وصولی کی رسید امیدوار کو فراہم کرنے کا حکم
شائع 22 دسمبر 2023 06:29pm

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے ریٹرننگ افسر کو کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا حکم دے دیا۔

سابق سیکرٹری لاہورہائیکورٹ بار کے کاغذات نامزدگی وصول نہ کرنے کے معاملے پرلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی نے سرفراز احمد چیمہ کی درخواست پرسماعت کی۔

عدالت نے ریٹرننگ افسر کو کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے این اے 77 گوجرانوالہ کے آر او کو وصولی کی رسید امیدوار کو فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔

عدالت نے سابق سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار سرفراز احمد چیمہ کی درخواست نمٹادی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ قانون کے مطابق کاغذات جمع کرانےاین اے 77 کےریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوا، ریٹرننگ افسر کاغذات وصول کرکے وصولی کی رسید فراہم کرنے سے انکاری ہے، ریٹرننگ افسر کا اقدام ماورائے آئین، قانون اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

Lahore High Court

nomination papers

LAHORE HIGH COURT (LHC)

Returning Officers

justice ali baqar najafi

Election 2024