Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

امن و امان کا بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی کرنا مناسب نہیں، سراج الحق

افغانستان کی موجودہ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہے، امیر جماعت اسلامی
شائع 22 دسمبر 2023 05:50pm

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ امن و امان کا بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی کرنا مناسب نہیں، افغانستان کی موجودہ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہے، ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے اور انڈیا کو کھبی یہ موقع نہیں دینا چاہیے کہ وہ افغانستان کو مورچے کے طور پر استعمال کر سکے۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے لوئردیر میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 7 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ 8 فروری کا الیکشن آئین کا تقاضا ہے، کسی کے پاس الیکشن کروانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، کچھ لوگ شکوک وشبہات پیدا کر رہے ہیں جس کی اب گنجائش نہیں، امن و امان کا مسئلہ آج کا نہیں، امن وامان کا بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی کرنا مناسب نہیں، امن کی بحالی کے لیے شفاف الیکشن کی ضرورت ہے۔

افغانستان کی موجودہ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہے، ایک قوم کو ہم نے 40 سال سپورٹ کیا اور اب جب وہ کامیاب ہوئے تو تعلقات خراب ہو گئے، ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے اور انڈیا کو کھبی یہ موقع نہیں دینا چاہیئے کہ وہ افغانستان کو مورچے کے طور پر استعمال کر سکے،

الیکشن کمشنر اپنے حلف کے تقاضوں کو پوارا کریں اور تمام سیاسی جماعتوں کو ایک جیسا ماحول دے، الیکشن پر بیرونی عناصر اثر انداز نہ ہوں، 8 فروری کا الیکشن اس صورت میں قابل قبول ہو گا کہ جب لوگوں کویقین ہو جائے کہ یہ صاف شفاف الیکشن ہے۔

پہلے روز سے لوگ شکوک شبہات کا اظہار کرتے ہیں جس کی وجہ سے مضبوط حکومت نہیں بنتی، جماعت اسلامی 76 سالوں سے نافذ نظام کو تبدیل کرے گی۔

مزید پڑھیں

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع، ملک کے نامور سیاستدان میدان میں

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو تشہیری ہورڈنگز اتوار تک ہٹانے کی ڈیڈ لائن دے دی

لیول پلیئنگ فیلڈ ہر الیکشن کمیشن پی ٹی آئی شکایات کا الزالہ کرے، سپریم کورٹ

peshawar

Jamat e Islami

nomination papers

Elections

Lower Dir

Siraj Ul Haq

Election 2024