Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چائے فروش بھی الیکشن لڑنے کیلئے تیار، کاغذات نامزدگی جمع

اگر الیکشن میں جیت گیا تو سب سے پہلے اپنے علاقے میں یونیورسٹی قائم کروں گا، ملک اشفاق بھٹی
شائع 22 دسمبر 2023 12:15pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

مظفر گڑھ میں روایتی سیاستدانوں کی کارکردگی سے مایوس ہو کر ایک چائے فروش بھی عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کے لیے تیار ہوگیا۔

چائے ہوٹل کے مالک ملک اشفاق بھٹی نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 268 مظفر گڑھ سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

ملک اشفاق بھٹی نے کہا کہ ہمارا سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے، یہ لوگ آکر وعدے کرتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں۔

چائے فروش کا کہنا تھا کہ عوام نے ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے، اگر الیکشن میں جیت گیا تو سب سے پہلے اپنے علاقے میں یونیورسٹی قائم اور سڑکیں پکی کریں گے جب کہ غریبوں کے ساتھ تعاون بھی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع، وکلا میدان میں آگئے، یاسمین راشد خصوصی نشست پر امیدوار

پشاور کے حلقہ پی کے 81 سے خواجہ سرا نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کی تاریخ میں دو روز کی توسیع کردی۔

punjab

punjab assembly

Muzaffargarh

tea seller

Election 2024