Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

یکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی
شائع 22 دسمبر 2023 08:32am

دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 5 بج کر 32 منٹ پر پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام اباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کا مرکز کشمیر کے جنوب مغرب میں تھا جب کہ اس کی زیر زمین گہرائی 11 کلومیٹر تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ 18 دسمبر کو بھی اسلام آباد میں 2 بار زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 5.8 تھی۔

پاکستان

اسلام آباد

earthquake