Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

محبت سے قتل تک : جاپانی محبوبہ کو مارنے کیلئے چلی سے فرانس جانے والے کا انجام کیا ہوا

تین براعظموں کے ممالک کو آپس میں جوڑ نے والا یہ کیس اپنی نوعیت کا ایک منفرد معاملہ ہے۔
اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2023 03:39pm
تصویر: العریبیہ
تصویر: العریبیہ

پیرس میں چلی سے جا کر جاپانی محبوبہ کو قتل کرنے والے ملزم کو 28 سال قید کی سزا سُنا دی گئی۔ نکولس زپیڈا 2016ء کے اختتام پر چلی سے دانستہ فرانس آیا تھا جہاں اس نے نارومی نامی سابقہ گرل فرینڈ کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کردیا تھا۔

پیرس کے پبلک پراسیکیوشن نے چلی کے نکولس زیپیڈا کے خلاف مشرقی فرانس کی فوجداری عدالت کے سامنے عمر قید کی درخواست کی۔

نکولس پرسابقہ جاپانی معشوقہ نارومی کروساکی کے قتل کا مقدمہ چلایا گیا تھا۔ پراسیکیوٹر ایٹین مینٹوکس نے مشرقی فرانس میں عدالت کے سامنے کہا کہ ، ’رومی کروساکی کے قتل میں تمام شواہد نکولس زیپیڈا کی طرف لے جاتے ہیں‘۔

اگرچہ جاپان کی مقتول طالبہ کی لاش نہیں ملی مگر ملزم نے منگل 19 دسمبر کو اپنے جرم کا اقرار کرلیا تھا۔

پراسیکیوٹر نے گذشتہ سال عدالت سے استدعا کی تھی کہ زپیڈا کو عمر قید کی سزا سنائی جائے، لیکن عدالت اسے 28 سال قید کی سزا سنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

استغاثہ نے اس بات پر زور دیا کہ نکولس زپیڈا 2016ء کے آخر میں چلی سے جان بوجھ کر فرانس آیا تھا جہاں اس نے نارومی کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کردیا تھا۔

سرکاری وکیل نے منگل کے روز ملزم کا سامنا کئی شواہد کے ساتھ کیا، جس میں نارومی کوبھیجے گئے پیغامات بھی شامل ہیں جس میں نکولس نے اسے حکم دیا تھا کہ وہ اپنے مرد دوستوں کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دے۔ ممکنہ طور پر محبوبہ کو جلانے کے لیے پیٹرول اور ماچس کے کین کی خریداری بھی کی گئی تھی۔

پبلک پراسیکیوٹر کا یہ بھی ماننا تھا کہ چلی کا شہری ”پیتھولوجیکل حسد“ کا شکار تھا کیونکہ وہ نارومی کو چھوڑنے اور طالب علم آرٹر ڈیل پِکولو کے ساتھ ایک نیا رشتہ شروع کرنے کو برداشت نہیں کر سکتا تھا۔

تین براعظموں کے 3 ممالک چلی، جاپان اور فرانس جیسے ممالک کو آپس میں جوڑ نے والا یہ کیس اپنی نوعیت کا ایک منفرد معاملہ ہے۔

Japan

Murder

France

chile

Girl Murder