Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا 15واں اجلاس جاری

اجلاس میں اراکین اسمبلی رہنے والے اقلیتی رہنماوں کی کارکردگی بھی زیربحث آئے گی
شائع 21 دسمبر 2023 10:58am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

مسلم لیگ ن کی اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے ناموں پر حتمی غور کے لئے پارلیمانی بورڈ کا 15واں اجلاس ماڈل ٹائون لاہور میں جاری ہے۔

پارٹی قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کے لئے اقلیتی اُمیدواروں کے انٹرویو کیے جائیں گے۔

نواز شریف تمام امیدواروں سے ملاقاتیں کر کے ان کے انٹرویو کریں گے، اجلاس میں چیف آرگنائزر مریم نواز، مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، احسن اقبال اور اسحاق ڈار سمیت دیگر سینئر رہنما شریک ہیں۔

آج کے اجلاس میں اقلیتی ونگ کی مرکزی کوآرڈینیٹر راحیلہ خادم حیسن سمیت تمام مرکزی، صوبائی و ضلعی عہدیداروں کی امیدواروں کے بارے میں سفارشات پر غور کیا جائے گا۔

ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سابقہ ادوار میں اسمبلیوں کے اراکین رہنے والے اقلیتی رہنماوں کی کارکردگی بھی زیربحث آئے گی۔

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

lahore

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)