Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ ہوگیا، وزارت آئی ٹی نے ایپ تیار کرلی

نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف اور وزیر مذہبی امور انیق احمد نے اس کا اجراء کیا
شائع 20 دسمبر 2023 06:52pm

وفاقی حکومت نے حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ کردیا، وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن نے ریکارڈ مدت میں ایپلی کیشن تیار کرلی۔

وزارت انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی ٹی) نے ریکارڈ مدت میں موبائل ایپ بنا کر حج آپریشن کو ڈیجیٹلائزڈ کر دیا، نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف اور وزیر مذہبی امور انیق احمد نے اس کا اجراء کیا۔

نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیار کردہ موبائل ایپ سے عازمین حج کے لیے تمام معلومات فنگر ٹپ پر ہوں گی۔

نگراں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی ہدایت کے تحت ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے، عازمین حج کے لیے پاک حج ایپلی کیشن کا اجراء اسی سلسلے کا اہم سنگ میل ہے۔

انہوں ںے بتایا کہ عازمین حج کی درخواست، مناسک حج کی ادائیگی اور واپسی تک تمام معلومات اس ایپ میں شامل ہیں، حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول، سعودی عرب میں اپنی رہائش کے معاملات بھی شامل ہیں، عازمین رقم کی ادائیگی، دوران حج مقامات کے لائیو نقشے و لوکیشن سے خود کو آگاہ رکھ سکیں گے۔

اس موقع پر نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ وزارت آئی ٹی اور اس کے ماتحت ادارے این آئی ٹی بی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، حج آپریشنز سے متعلق موجودہ نظام کے اَپ گریڈیشن میں ایپلی کیشن ایک اہم قدم ہے، ایپ حکام کو کسی بھی شکایت کا جواب دینے اور عازمین کے حقیقی تاثرات جاننے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں

حج درخواستوں کی تعداد بڑھانے کے لیے وزارت مذہبی امور نے ایڑھی چوٹی کا زور لگا دیا

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

حج کیلئے قدیم دور کا زمینی روٹ بحال کرنے کا سعودی منصوبہ

تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر این آئی ٹی بی بابر مجید بھٹی نے ایپلی کیشن کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

اسلام آباد

Hajj

Hajj policy

Aneeq Ahmed

Hajj 2024

POLICY HAJJ

Hajj Mission

Federal Minister for Religious Affairs

Hajj operation digitized

Ministry of IT