Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

حماد ، زرتاج گل، فرخ حبیب سمیت روپوش پی ٹی آئی رہنماؤں کی تلاش تیز

راولپنڈی پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کرلیا
اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2023 05:22pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

راولپنڈی پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں نامزد تحریک انصاف کے 63 رہنماوں اور کارکنان کی گرفتاری کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

راولپنڈی پولیس نے تحریک انصاف کے 63 رہنماؤں اور کارکنان کی فہرست عدالت میں پیش کردی ہے، اور ساتھ ایک درخواست میں ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ آراے بازار پولیس کی جانب سے روپوش ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لئے درخواست انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں دائرکی گئی ہے۔

وارنٹ حاصل کرنے کی درخواست مقدمہ کے تفتیشی آفیسر انسپکٹر سید ناظم حسین نے دی ہے، جس کے متن میں ہے کہ ملزمان مقدمہ میں نامزد ہیں اور ان کے خلاف شہادت آچکی ہے، ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے جان بوجھ کر دیدہ دانستہ طور پر روپوش ہیں، ان کے خلاف 9 مئی کے واقعات پر جی ایچ کیو گیٹ پر حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں تعزیراتِ پاکستان کی 21 انسداد دہشت گردی ایکٹ کی 2 دفعات کے تحت درج ہے، ان کی گرفتاری مقصود ہے۔

درخواست میں 60 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے نام شامل ہیں، اور ان میں زلفی بخاری، زین قریشی، اعجاز جازی، اجمل صابر، زرتاج گل، فرخ حبیب، چوہدری عظیم، گل اصغرخان، حماد اظہر، چوہدری ساجد، عارف عباسی اور دیگر شامل ہیں۔

pti

Punjab police

pti leaders

PTI Leaders arrested

9 May

9 May Cases