Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حلقہ بندیوں کے فیصلے پر اتفاق نہیں کرتے، عطا تارڑ

اڈیالہ جیل میں وہ ایسے ہیں جیسے کسی بچے کو پلے لینڈ میں چھوڑ دیا جائے، لیگی رہنما
اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2023 02:57pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

رہنما مسلم لیگ (ن) عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے فیصلے پر اتفاق نہیں کرتے لیکن سمجھتے ہیں الیکشن کا انعقاد بروقت ہونا چاہیے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ مینار پاکستان پر ن لیگ نے تاریخی جلسہ کیا، پارٹی امیدواروں کے انٹرویوز جاری ہیں، امیدوار فائنل ہوں گے تو جلسے بھی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کمشنر پر اعتماد کا اظہار کر چکی ہیں، حلقہ بندیوں پر ہماری گزارشات سن لی جاتیں تو اچھا ہوتا، البتہ الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنانا رواج بنتا جا رہا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کے فیصلوں سے اتفاق نہیں کرتے لیکن ہم سمجھتے ہیں انتخابات کا بروقت انعقاد ہونا چاہیے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں چکن بھی کھارہے ہیں، سائیکل بھی چلارہے ہیں، جیل میں وہ ایسے ہے جیسے کسی بچے کو پلےلینڈ میں چھوڑ دیا جائے، آج لیول پلیئنگ فیلڈ کارونا روتے ہیں لیکن انہیں اپنے جرائم کا حساب دینا ہوگا اور خمیازہ بھی بھگتنا پڑے گا۔

اس موقع پر رہنما ن لیگ ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کو شفافیت کا تقاضا ہے آئین و قانون کے مطابق فیصلے ہوں جب کہ حلقہ بندیوں سے متعلق چیف الیکشن کمشنر سے درخواست کی ہے۔

PMLN

lahore

malik ahmed khan

ata tarar