Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے والے انتخابات لڑنے کے اہل نہیں، صوبائی الیکشن کمشنر

پنجاب کے 50 ہزار پولنگ اسٹیشنز میں ڈھائی لاکھ سکیورٹی نفری تعینات ہوگی، سعید گل
شائع 20 دسمبر 2023 12:58pm
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل۔ فوٹو
— اسکرین گریب
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل۔ فوٹو — اسکرین گریب

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے والے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید گل نے کہا کہ عام انتخابات 2024 کے لیے آئی جی پنجاب نے ممکنہ سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لیے پولیس کے ساتھ قانون نافذ کرنے والےاداروں سے بھی مدد لی جائے گی، البتہ تمام امیدواروں کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ کیا جائے گا، کسی امیدورا کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی۔

صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے والے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، پنجاب میں 50 ہزار کے قریب پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے جہاں ڈھائی لاکھ سے زائد نفری تعینات کی جائے گی۔

ECP

punjab

saeed gull

Election 2024