Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز الہی کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

عدالت کا آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اور ایس پی آپریشنز کے پیش نہ ہونے پر اظہار افسوس
شائع 18 دسمبر 2023 06:54pm

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں چوہری پرویز الہٰی کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے قیصرہ الہی کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اور ایس پی آپریشنز کے پیش نہ ہونے پر افسوس کا اظہارِ کیا۔

عدالت نے کہا کہ تینوں افسران پیش ہوئے اور نہ ہی جواب داخل کرایا، آئی جی اسلام آباد وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔

مزید پڑھیں

پرویز الہٰی پر جیل رولز کے منافی سختیاں کی جارہی ہیں، وکیل سردار عبدالرزاق خان

پرویز الٰہی کی گرفتار پر توہین عدالت کی درخواست کا تحریری حکم جاری

سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ کی جیل میں طبعیت ناساز ہوگئی

pti

Chaudhry Pervaiz Elahi

Lahore High Court

Pervaiz Elahi

LAHORE HIGH COURT (LHC)