Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد بس کرایوں میں 10 فیصد تک کمی

ضلعی حکام نے مختلف بس اسٹینڈز کا دورہ کیا اور ٹرانسپورٹرز کو کرائے کم کرنے کی ہدایت کی۔
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2023 01:15pm

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد لاہور کی ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں دس فیصد تک کمی کردی گئی۔

گزشتہ روز نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر اور سیکریٹری آر ٹی اے نے مختلف بس اسٹینڈز کا دورہ کیا اور ٹرانسپورٹرز کو کرائے کم کرنے کی ہدایت کی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کے کرائے میں کمی کا ٹاسک دیتے ہوئے آج رات تک کرائے کم نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

جس کے بعد راولپنڈی سے کراچی کا کرایہ 6000 سے کم ہو کر 5700 روپے ہو گیا۔

ادھر اسلام آباد میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک نہ پہنچ سکے، اس پر شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو کرائے ناموں پرعمل کرانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

اسلام آباد کے باسیوں نے کہا کہ جب پیٹرول مہنگا ہوتا ہے تو کرائے ڈبل کردیتے اور جب سستا ہوتا تو نہ ہونے کے برابر کمی کی جاتی ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بس اڈے پر ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں جاری ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی تو ہوگئی لیکن کرائے کم نہ ہوسکے۔

lahore

intercity transport

Fare reduction