Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیک کھلانے پر اصرار، شوہر نے اہلیہ کی جان لے لی

شوہر نے پولیس کے سامنے اہلیہ کے قتل کا اعتراف کرلیا
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2023 08:44am
علامتی تصویر / روئٹرز
علامتی تصویر / روئٹرز

امریکی شہر واشنگٹن ڈی سی میں اہلیہ نے کیک کھلانے پر اصرار کیا جس پر مشتعل شوہرنے اہلیہ کی جان لے لی۔

امریکی میڈیا کے مطابق 85 سالہ اسٹیون شوارٹز نے اپنی 81 سالہ اہلیہ شیرن کو گھریلو جھگڑے کے بعد قتل کیا اور پھر پولیس کے سامنے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

قتل کا واقعہ 10 دسمبر کو پیش آیا۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں اسٹیون نے بتایا کہ ناشتے میں اہلیہ نے اپنے ہاتھ سے پین کیک بنایا اور میرے منع کرنے کے باوجود مجھے زبردستی کھلانے کی کوشش کی۔

85 سالہ شہری نے کیک نہ کھانے کی وجہ یہ بتائی کی بڑھتے وزن کی وجہ سے وہ میٹھی چیزیں کھانے میں احتیاط کرتے ہیں۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں مزید کہا کہ انکار کے بعد اہلیہ شیرن نے پین کیک والی پلیٹ دیوار پر مار کر غصے کا اظہار کیا۔

اسٹیون نے مزید کہا اس کے بعد مجھے بھی غصہ آگیا تھا اور میں کچن سے چھری نکال کر لایا اور بیوی کو مخاطب کرکے کہا کہ میں اپنے آپ کو مار ڈالوں گا، اسی کشمکش کے دوران چھری اہلیہ کی کمر میں لگ گئی اور اس کی موت واقعہ ہوگئی۔

Murder

USA

Marriage