Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے سے پہلے کیلا کھانے سے نیند پر کیا مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ؟

کیلے میں خاص طور پر میگنیشیم اور پوٹاشیم کی اعلیٰ سطح پائی جاتی ہے، سلیپ چیریٹی
شائع 17 دسمبر 2023 07:09pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

انسانی جسم کی بہتر صحت کیلئے پھل کھانا انتہائی ضروری ہے۔ پھل کھانے کے بہت سے فوائد ہیں۔ اگر کیلے کی بات کی جائے تو سونے سے پہلے کیلا کھانے کے نیند پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

سلیپ چیریٹی کی 2024 کیلئے تجاویز کے مطابق کیلے میں خاص طور پر میگنیشیم اور پوٹاشیم کی اعلیٰ سطح پائی جاتی ہے جو پٹھوں کو آرام دینے میں معاون ہوتی ہے۔ اور اگر رات میں سونے سے پہلا کیلا کہا لیا جائے تو اس سے نیند اچھی آتی ہے۔

یاد رہے کہ سلیپ چیریٹی نے بہتر معیاری نیند حاصل کرنے کے طریقوں سے متعلق پانچ تجاویز جاری کیں جس میں پہلے نمبر پر سونے سے کچھ دیر پہلے پھلوں کا استعمال ہے۔

سلیپ چیریٹی ، ڈونکاسٹر، انگلینڈ کا نیند کی صحت سے متعلق ٹریننگ اور سپورٹ فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ اس ادارے کا کہنا ہے کہ رات کے کھانے میں کیلا کھانا اچھی نیند میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ کیلے میں امائنو ایسڈ ٹرپٹوفن بھی ہوتا ہے جو دماغ کو پرسکون کرنے والے ہارمونز کی پیداوار کو متحرک کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ہیلتھ سائنسز اینڈ ڈزیزز میں اینٹی آکسیڈنٹس کے خصوصی شمارے میں شائع ہونے والی تحقیق میں انگور، ٹارٹ چیری اور اسٹرابیری پھلوں میں میلاٹونن کے بہترین ذرائع قرار دیا گیا ہے۔

fruits

sleep

healthy lifestyle

Banana