Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈیفنس کار حادثہ کیس: ملزم افنان کی عمر کے تعین کیلئے ٹیسٹ دوبارہ کرانے کی اجازت

انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرلی
شائع 16 دسمبر 2023 05:21pm

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس کار حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی ہلاکت کے کیس میں گرفتار ملزم افنان کی عمر کے تعین کے لیے ٹیسٹ دوبارہ کرانے کی اجازت دے دی۔

انسداد دہشت گری لاہور کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔

پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم افنان کے عمر کے تعین کے لیے ٹیسٹ پہلے 2 ڈاکٹرز نے کیا تھا، ملزم افنان کی عمر کے تعین کے لیے پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ غیر تسلی بخش ہے، ملزم افنان کے دوبارہ عمر کے تعین کے لیے 12 رکنی ڈاکٹرز کا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے استدعا کی کہ عدالت دوبارہ عمر کے تعین کا ٹیسٹ کروانے کا حکم دے۔

بعدازاں عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم افنان کی عمر کے تعین کے لیے ٹیسٹ دوبارہ کرانے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ ملزم افنان کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی لاہور میں مقدمہ درج ہے۔

مزید پڑھیں

ڈیفنس کار حادثہ: ملزم افنان کا اکثر تیز رفتاری سے گاڑی چلانے اور ڈرفٹنگ کرنے کا اعتراف

ڈیفنس کار حادثہ: ملزم کی عمر کے تعین کیلئے پولیس نے دانتوں کا ٹیسٹ کروالیا

لاہورمیں 6 افراد کی موت کا سبب بننے والے کم عمر ڈرائیور کی گفتگو

ATC

lahore

Road Accident

atc lahore

Defense Car Accident

lahore defence accident