Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں افغان باشندے کیا کاروبار کرتے ہیں، تفصیلات سامنے آگئیں

غیررجسٹرڈ افغان تاجروں کا معروف برانڈ کی کمپنیاں پاکستانی تاجروں کے نام پر لینے کا انکشاف
شائع 16 دسمبر 2023 03:08pm

پشاور کے معروف افغان کاروباری شخصیات کے غیر رجسٹرڈ کاروبار کی تفصیلات آج نیوز کو موصول ہوگئیں۔

دستاویز کے مطابق معروف کاروباری افغان شہریوں میں بیشتر افراد کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ ہیں جب کہ خطے میں غیر رجسٹرڈ 56 افغان شہری بڑے کاروبار سے منسلک ہیں۔

سرکاری دستاویز کے مطابق 22 افغان کاروباری شخصیات نے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیے، 31 افغان کاروباری شخصیات غیر رجسٹرڈ کاروبار سے وابستہ ہیں جب کہ 31 افغان کاروباری شخصیات پاکستانی شہریوں کے نام سے کاروبار کرتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پشاور ریجن میں غیر رجسٹرڈ افغان تاجر کاسمیٹکس، قالی کے کاروبار سے منسلک ہیں، ان کی جانب سے جوس شاپ، کتب خانے، ہوٹل، پراپرٹی اور حوالہ ہنڈی کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔

پشاورمیں مقیم غیرقانونی افغان باشندے ملک کے دیگر شہروں کے علاوہ دبئی میں بھی کاروبارکرتے ہیں، غیر رجسٹرڈ افغان تاجروں نے معروف برانڈ کی کمپنیاں پاکستانی تاجروں کے نام پر لی ہیں۔

Afghan refugees

peshawar

Illegal Afghan Residents

Illegal immigrants

Illegal Afghan Immigrants