Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کسی کو جمہوریت ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی‘، پی ٹی آئی کے عمیر نیازی سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر سپریم کورٹ کا تحریری حکمنامہ جاری
اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2023 11:46am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہورہائیکورٹ کے ریٹرننگ افسران (آر او) سے متعلق فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حک منامہ جاری کر دیا۔

تحریری حکم نامہ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں درخواست گزار عمیر نیازی سے آرٹیکل 204، توہین عدالت آرڈیننس کے تحت وضاحت طلب کی جب کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا گیا ہے۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ آر اوز سے متعلق لاہور ہائی کورٹ مزید کارروائی نہیں کرسکتی، وفاقی حکومت، اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور لاہور ہائی کورٹ میں درخواست گزار پی ٹی آئی کے عمیر نیازی کو بھی نوٹس جاری کیا۔

سپریم کورٹ نے تمام فریقین کو موسم سرما کی تعطیلات کے بعد طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈی آر اوز پر حکم امتناع معطل، لاہور ہائیکورٹ کے جج نے حدود سے تجاوز کیا، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن شیڈول جاری، کاغذات نامزدگی کی وصولی 20 دسمبر سے شروع ہوگی

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ریٹرننگ افسران (آر اوز) اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو کل ہی انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جج نے حدود سے تجاوز کیا، کسی کو جمہوریت ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، لاہور ہائی کورٹ مزید کوئی کارروائی نہ کرے، ہائی کورٹ نے یہ بھی نا دیکھا افسران نے ملک بھرمیں خدمات سرانجام دینی ہے۔

pti

Supreme Court

Lahore High Court

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election Schedule 2024

Election 2024