Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلزپارٹی مخالف 5 جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا گیا

پانچوں جماعتوں کی بیٹھک آٸندہ ہفتےکراچی میں ہوگی
شائع 15 دسمبر 2023 03:26pm
تصویر/ پی پی آئی. فائل فوٹو
تصویر/ پی پی آئی. فائل فوٹو

ن لیگ، جے یو آٸی، اے این پی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے پر مشتمل پیپلزپارٹی مخالف پانچ جماعتوں کی بیٹھک آٸندہ ہفتے کراچی میں ہوگی۔

پیپلزپارٹی مخالف 5 جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، 5 جماعتوں میں ن لیگ، جے یو آٸی، اے این پی، ایم کیوایم اور جی ڈی اے شامل ہے۔

پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں کی بیٹھک آٸندہ ہفتے کراچی میں ہوگی، جس کی صدارت جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا کریں گے۔

اجلاس میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ، حکومت اور الیکشن کمیشن پر دباٶبڑھانے سے متعلق تبادلہ خیال کیاجاٸے گا، جب کہ حلقہ بندیوں سے متعلق عدالت سے رجوع کرنے پر بھی غور کیا جاٸے گا۔

PMLN

PPP

JUIF

GDA

MQM Pakistan