Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

باڑہ: چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں عسکریت پسندوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

جوابی کارروائی میں عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
شائع 15 دسمبر 2023 10:26am
تصویر — اے ایف پی /فائل
تصویر — اے ایف پی /فائل

خیبر کی تحصیل باڑہ میں عسکریت پسندوں نے پولیس اور فرنٹیئر کانسٹبلری کے مشترکہ چیک پوسٹ پر رات کے وقت حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

خیبر کی تحصیل باڑہ میں پولیس اور فرنٹیئر کانسٹبلری کے مشترکہ نالہ چیک پوسٹ پرعسکریت پسندوں کے حملے میں دو اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے، شہداء میں نائیک مراد اور سپاہی غفار شامل ہیں، جبکہ زحمیوں میں نائب صوبیدار شفیع الرحمن، سپاہی شفیع اللہ،الیاس، صدام، لقمان اور ایک پولیس اہلکار طارق بھی شامل ہیں۔

جوابی کارروائی میں عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پاکستان

خیبر پختونخوا

terrorist attacks

Pakistam Army