Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیویز کیخلاف ٹی 20 میچز کی سیریز کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کا کیمپ لاہور میں لگانے کا فیصلہ

چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے ایک بار پھر سر جوڑ لیے
شائع 14 دسمبر 2023 07:33pm

نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹؤنٹی میچز کی سیریز کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کی لاہور میں بیھٹک ہوئی، جس میں ممکنہ کھلاڑیوں کا کیمپ لاہور میں لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے ایک بار پھر سر جوڑ لیے۔

اجلاس میں سلیکشن کمیٹی کے ممبران توصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی، وسیم حیدر کے علاوہ کنسلٹنٹ راؤ افتخار انجم شریک ہوئے۔

اجلاس میں نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے ابتدائی مشاورت کی گئی۔

کمیٹی کا اجلاس جمعہ کے روز دوبارہ ہوگا، جس میں کنسلٹنٹ کامران اکمل بھی شریک ہوں گے۔

ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں تربیتی کیمپ لگایا جائے گا جبکہ پاک نیوزی لینڈ سیریز 12 جنوری سے شروع ہو گی۔

PCB

lahore

Wahab Riaz

T20I series

cheif selector

Pakistan vs New Zealand

pcb management committee

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

national cricket academy

cricketer training camp