Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

’اعظم خان ہماری کیا پوری ٹیم کی روٹی کھا لیں بس ہمیں میچ جتوا دیں‘

پالیسی کے تحت اہم کھلاڑی ریٹین نہیں کر سکے، حسن علی کی کمی محسوس ہوگی، شاداب خان
شائع 13 دسمبر 2023 08:01pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ اعظم خان ہماری کیا پوری ٹیم کی روٹی کھا لیں بس ہمیں میچ جتوا دیں۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے لیے پلیئرز کی ڈرافٹنگ کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ شاداب خان نے کہا کہ ہم پوری تیاری کے ساتھ آئے ہیں، ہم جو چاہتے تھے وہ کھلاڑی مل گئے۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی کی کمی محسوس ہوگی، اب حسن علی پر دوستی والا ٹیگ بھی اتر جائے گا، پی ایس ایل ریٹنشن پالیسی کی وجہ سے اپنے اہم کھلاڑی ریٹین نہیں کر سکے۔

نسیم شاہ کے حوالے سے لیگ اسپنر شاداب خان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ دنیا میں بہترین بولر ہے، ان کے آنے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بہت فائدہ ہوگا۔

شاداب خان نے مزید کہا کہ پی ایس ایل ایک بڑا ایونٹ ہے، ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے پی ایس ایل بہترین موقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اعظم خان روٹی گینگ کا حصہ بننے کے بعد بیشک جتنی روٹی کھائیں مگر ہمیں میچ جتوا دے، جارڈن کاکس کے آنے سے ہماری ٹیم میں پاور ہٹنگ بہتر ہوگی۔

مزید پڑھیں

پی سی بی نے شدید تنقید کے بعد اعظم خان پر عائد جُرمانہ واپس لے لیا

اداکارہ مریم نفیس بھی اعظم خان کے حق میں بول پڑیں

اعظم خان پر جُرمانہ عائد کرنا پی سی بی کو مہنگا پڑا

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب پرفارمنس نہیں ہوتی تو اعتماد میں کمی آتی ہے،میری بولنگ ایکشن کا مسئلہ تھا اس کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، پی ایس ایل سے پہلے فور ڈے کرکٹ ہے جس میں اپنی لیگ سپن کو بہتر بناؤں گا۔

PSL

lahore

islamabad united

shadab khan

Pakistan Super League

Azam Khan

psl 9

psl draft