Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

پی ایس ایل 9: سرفراز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور شان مسعود کراچی کنگز کے کپتان مقرر

سرفراز پی ایس ایل کے پہلے سیزن سے ہی ٹیم کے کپتان ہیں جبکہ شان پہلی بار کراچی کی کپتانی کریں گے
شائع 13 دسمبر 2023 07:48pm

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 9 ویں سیزن میں بھی سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھا ہے جبکہ کراچی کنگز نے شان مسعود کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز کو اپنی ٹیم کا کپتان برقرار رکھے جانے کا اعلان ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کیا۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد پی ایس ایل کے پہلے سیزن سے ہی ٹیم کے کپتان ہیں، سرفراز کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتا تھا جبکہ ان ہی کی کپتانی میں کوئٹہ کی ٹیم ابتدائی 2 سیزن کی فائنلسٹ بھی رہی۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن کے لیے کراچی کنگز نے شان مسعود کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔

کراچی کنگز کی ٹیم نے شان کو اس سال ملتان سے ٹریڈ پر حاصل کیا تھا۔ اس حوالے سے کراچی کنگز نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر ٹوئٹ کی اور بتایا کہ آئندہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے سیزن کے لیے ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے۔

اپنے ٹوئٹ میں کراچی کنگز نے لکھا ’کنگز اسکواڈ کا شان دار کپتان‘۔

مزید پڑھیں

پی ایس ایل 9 کیلئے شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

پی ایس ایل 9: شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ مقرر

یاد رہے کہ پچھلے ایڈیشن میں کراچی کی قیادت کرنے والےعماد وسیم اب اسلام آباد کا حصہ ہیں۔

PSL

Quetta gladiators

lahore

karachi kings

Sarfaraz Ahmed

Pakistan Super League

shan masood

psl 9

psl draft