Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے دو بڑے شہروں لاہور اور فیصل آباد کے شہریوں کے لیے اچھی خبر

تقریب میں یورپی یونین، جرمنی، اٹلی کے سفیر، فرانس کے ترقیاتی ادارے کے ڈی جی کی شرکت
شائع 13 دسمبر 2023 06:48pm
علامتی تصویر/ یونیسیف
علامتی تصویر/ یونیسیف

پنجاب کے دو بڑے شہروں لاہور اور فیصل آباد کے شہریوں کے لیے اچھی خبر آگئی۔ یورپی ممالک اور یورپین یونین نے صاف پانی کی فراہمی اور پانی کی صفائی کے لیے 179 ملین یوروز کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔

یورپی یونین، جرمنی، اٹلی، اور فرانسیسی ترقیاتی ادارے کی مشترکہ امداد سے اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط ہوئے۔

اس موقع پر یورپی یونین کی سفیر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹرن یورپ، مشرق وسطیٰ اور ایشیا ۔ جرمن اور اطالوی سفیر اور فرانس کے ترقیاتی ادارے کے ڈی جی موجود تھے۔

معاہدے کے تحت پنجاب کے دو بڑے شہری مراکز فیصل آباد اور لاہور میں پانی اور صفائی کی خدمات کی فراہمی کے فوری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے 179 ملین یورو مختص کیے جائیں گے۔

تقریب سے خطاب میں یورپی یونین کی سفیر نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف پاکستان کی حمایت کے لیے یورپی یونین کے عزم کا اظہار کیا۔

فرانسیسی سفیرکے نمائندے نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ فرانس کی اولین ترجیح ہے۔

climate change

European Union

Europe

Pure drinking water