Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سپر لیگ 9 کیلئے پشاور زلمی کی کٹ کی لاہور میں رونمائی

اس بار لیگ کا ٹائٹل پشاور زلمی جیتنے گی، محمد حارث پرامید
شائع 12 دسمبر 2023 10:48pm

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے لیے پشاور زلمی کی کٹ کی رونمائی لاہور میں کردی گئی۔ بیٹر محمد حارث نے امید ظاہر کی ہے کہ اس بار لیگ کا ٹائٹل پشاور زلمی جیتنے گی۔

لاہور میں پشاور زلمی کی کٹ کی رونمائی کے لیے ایک تقریب سجائی گئی جس میں زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز محمد اکرم، بیٹر محمد حارث، ٹینس اسٹار اعصام الحق اور اسپانسرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیٹر محمد حارث نے کہا کہ ہر فرنچائزز کی خواہش ہوتی ہے کہ نسیم شاہ کا انتخاب کریں لیکن ہم اپنے نسیم شاہ تیار کریں گے اور اس بار پشاور زلمی دوبارہ لیگ کی چیمپئن بنے گی۔

تقریب کے شرکاء نے پشاور زلمی کی نئی کٹ کو خوب سراہا۔

مزید پڑھیں

پی ایس ایل 9: کس ٹیم نے کس کھلاڑی کو رکھا، کسے جانے دیا؟ فہرست جاری

پی ایس ایل سیزن 9 پاکستان میں ہی ہوگا، ذرائع

PSL

lahore

peshawar zalmi

Pakistan Super League

new kit

psl 9

psl draft