Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

9 مئی کے 3 مقدمات میں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر اور مراد سعید سمیت دیگر ملزمان اشتہاری قرار

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے
شائع 12 دسمبر 2023 06:59pm

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعید سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداد دہشت گری لاہور کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل خان نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں پولیس کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال، حماد اظہر سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

دیگر ملزمان میں کرامت علی کھوکھر، مراد سعید، حافظ فرحت، احمد خان نیازی، زبیر خان نیازی، حامد رضا، امتیاز محمود اور واثق قیوم عباسی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ملزموں کے خلاف تھانہ سرور روڑ میں 2 جبکہ ایک مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولس نے درج کر رکھا ہے۔

pti leader

ATC

lahore

Murad Saeed

Hammad Azhar

Mian Aslam Iqbal

atc lahore

absconder