Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب، جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات پر غور ہوگا

سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل نے پانچوں ممبران کو نوٹس بھیج دیا، ذرائع
شائع 12 دسمبر 2023 09:26am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس 14 دسمبر کو ججز بلاک کے کانفرنس روم میں دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل نے پانچوں ممبران کو نوٹس بھیج دیا، اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات کے معاملے پر غور ہوگا۔

دوسری جانب جسٹس مظاہر علی نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جن کو 15 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا، جسٹس جمال خان مندو خیل اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جوڈیشل کونسل میں شکایات: جسٹس مظاہر نے رجسٹرار آفس نوٹس پرجواب جمع کرادیا

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی درخواستوں پر بینچ تشکیل، سماعت 15 دسمبر کو ہوگی

گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت کے معاملے پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے نوٹس کا جواب جمع کرایا تھا۔

جسٹس مظاہرنقوی نے جواب کی کاپی سپریم کورٹ کی 3 رکنی کمیٹی کو بھی بھجوادی جس میں کہا گیا کہ رجسٹرارکو یہ اختیارنہیں پوچھے کہ مقدمہ کی پیروی کرنا چاہتے ہیں یا نہیں، رجسٹرار کے نوٹس کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں۔

Supreme Court

اسلام آباد

supreme judicial council

justice mazahir ali akbar naqvi

CJP FAEZ ISA