Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سابق وزیر صحت خیبرپختونخوا شہرام ترکئی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ

شہرام ترکئی کا نیب سے بلاوا آگیا
شائع 11 دسمبر 2023 08:39pm

محکمہ صحت خیبرپختونخوا میں طبی آلات اور ادویات کی خریداری اور کرپشن کی تحقیقات کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے پاکستان تحریک انصاف کے رپوش رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی کو طلب کرلیا۔

اربوں روپے کی غیرضروری مشینری خریدنے کے الزام میں سابق وزیر صحت خیبرپختونخوا شہرام ترکئی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ ہوگیا۔

نیب خیبرپختونخوا نے شہرام ترکئی کو محکمہ صحت کے اربوں روپے کی غیرضروری میڈیکل مشینری خریدنے پر نوٹس جاری کردیا جبکہ نیب نے تمام خریداری کے ثبوت بھی حاصل کرلیے۔

نیب نے سابق وزیر صحت شہرام ترکئی کو 18دسمبر کو پشاور میں طلب کرلیا۔

نیب خیبرپختونخوا حکام کا کہنا ہے کہ شہرام ترکئی پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نیب کے حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا میں طبی آلات اور ادویات کی خریداری کے وقت اصل قیمت سے زیادہ مہنگی خریدیں گئی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیرصحت خیبرپختونخوا شہرام ترکئی کافی عرصہ سے مفرور ہیں اور پولیس کو بھی مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔

pti

NAB

peshawar

Shahram tarakai

health department kpk

nab kpk