Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا مردہ خود بتائے گا گولی کس نے ماری؟ سپریم کورٹ دوبارہ پوسٹ مارٹم کی درخواست پر برہم

سپریم کورٹ نے ملزمان کی مقتول کی لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست مسترد کردی
شائع 11 دسمبر 2023 05:49pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سپریم کورٹ نے قتل کے کیس میں ملزمان کی جانب سے لوئر دیر میں مقتول کی لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست مسترد کردی جبکہ بنچ کے سربراہ جسٹس سردارطارق مسعود نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کیا مردہ خود بتائے گا گولی کس نے ماری؟ پہلے قتل کرو اورپھر پوسٹ مارٹم کے نام پرمیت کی بے حرمتی کرو۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے قتل کے مقدمے میں ملزمان کی جانب سے مقتول کی لاش کے دوبارہ پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس سردار طارق مسعود نے استفسارکیا کہ دوسری مرتبہ پوسٹ مارٹم کی کیا ضرورت ہے؟ جس پر ملزمان کے وکیل نے بتایاکہ 3 ملزمان ہیں گولی کس نے ماری تعین کے لیے پوسٹ مارٹم ضروری ہے

جسٹس سردار طارق مسعود نے برہمی کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ کیا مردہ خود بتائے گا گولی کس نے ماری؟ پہلے قتل کرو اور پھر پوسٹ مارٹم کے نام پر میت کی بے حرمتی کرو، پوسٹ مارٹم قتل کی وجہ جاننے کے لیے ہوتا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ مقتول گولی لگنے سے جاں بحق ہوا، اب دوبارہ پوسٹ مارٹم ضروری نہیں، کیوں نہ آپ پرجرمانہ عائد کیا جائے۔

عدالت عظمیٰ نے ملزمان کی جانب سے مقتول کی لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کی استدعا مسترد کردی۔

مزید پڑھیں

تاحیات نااہلی پر سپریم کورٹ کا فیصلہ اور الیکشن ایکٹ ساتھ نہیں چل سکتے، صرف ایک رہے گا، چیف جسٹس

سویلینز ٹرائل روکنے کے فیصلے کیخلاف بینچ پر جسٹس اعجازالاحسن نے اعتراض اٹھا دیا

وزارت داخلہ نے بھی سویلینز کے ٹرائل سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے علاقے لوٸر دیر میں جنوری 2023 میں قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔

Supreme Court

اسلام آباد

KPK

Murder

Lower Dir

postmortem

justice sardar tariq masood

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)