Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ پارلیمانی بورڈ اجلاس: نوازشریف نے ملتان ڈویژن کیلئے امیدواروں کے انٹرویو کیے

پارلیمانی بورڈ کا 7 واں اجلاس نواز شریف اور شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا
شائع 11 دسمبر 2023 08:54pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ نے ملتان ڈویژن کے لیے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کے انٹرویو کیے۔

ماڈل ٹائون لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا ساتواں اجلاس پارٹی قائد میاں نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا۔

اجلاس میں سینئر نائب صدر مریم نواز، الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار، مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے علاوہ ڈویژنل کوآرڈی نیٹرز بھی شریک ہوئے۔

پارلیمانی بورڈ نے 2 سیشنز میں ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں سے امیدواروں کے انٹرویو کیے۔

مسلم لیگ نون کا پارلیمانی بورڈ 2 دسمبر سے اب تک سرگودھا ڈویژن، ڈسٹرکٹ راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، صوبہ بلوچستان، ڈیرہ غازی خان، اٹک، جہلم اور چکوال سے پارٹی امیدواروں کے انٹرویوز کر چکا ہے۔

مزید پڑھیں

ن لیگ کا سندھ میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے اور ورکرز کنونشن کا فیصلہ

من پسند افراد کو ٹکٹ دینے کا الزام، ن لیگ کے رہنما پارٹی رکنیت سے مستعفی

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

lahore

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)