Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

توہین الیکشن کمیشن اور جیل ٹرائل کیخلاف عمران کی درخواست لاہور ہائیکورٹ کے فُل بینچ کو ارسال

ایک کیس میں آرڈر کردیں تو باقیوں پرکیا اثر ہوگا، جستس عالیہ نیلم
شائع 11 دسمبر 2023 10:13am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن اور جیل ٹرائل کے خلاف درخواست سماعت کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے فُل بینچ کو بجھوا دی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن اور جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے سابق وزیراعظم کی درخواست سماعت کے لیے فُل بینچ کے روبرو پیش کرنے اور نوٹیفکیشن کے تمام ریکارڈ درخواست سے منسلک کرنے کی ہدایت کردی۔

دوران سماعت جسٹس عالیہ نیلم سے استفسار کیا کہ اسی نوعیت کی درخواست فل بینچ کے روبرو ہے، اب تک کتنے کیسز میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہو چکا ہے؟

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی تین اور شاہ محمود کی دو کیسز میں ضمانتیں منظور

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی

وکیل نے جواب دیا کہ سائفر گمشدگی، القادر ٹرسٹ سے متعلق کیسز کا جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوا، اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وہ تمام ریکارڈ درخواست کے ساتھ لگایا ہے؟

جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ ایک کیس میں آرڈر کردیں تو باقیوں پرکیا اثر ہوگا، بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی درخواست ُلاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ کو بھجوا دی۔

pti

imran khan

Lahore High Court

Contempt Election Commission Case

jail trial