Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

من پسند افراد کو ٹکٹ دینے کا الزام، ن لیگ کے رہنما پارٹی رکنیت سے مستعفی

سوات میں مسلم لیگ پارٹی کو ایک خاندان تک محدود کردیا گیا ہے، سابق ضلعی نائب ناظم
شائع 10 دسمبر 2023 04:10pm
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

ن لیگ کے سابق ضلع نائب ناظم ملک صدیق پارٹی رکنیت سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ امیر مقام نے چار مرتبہ من پسند افراد کو ٹکٹیں دیں۔

مسلم لیگ ن کے سابق ضلع نائب ناظم ملک صدیق پارٹی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں، اور انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ن لیگ خیبر پختون خوا کے صدر امیر مقام نے چارمرتبہ من پسند افراد کو ٹکٹیں دیں جو ناکام ہوئے۔

ملک صدیق کا کہنا تھا کہ ہم 1970 سے خاندانی مسلم لیگ میں ہیں، آج تک ہم نے کوئی الیکشن نہیں ہارا۔

ملک صدیق نے کہا کہ سوات میں مسلم لیگ پارٹی کو ایک خاندان تک محدود کردیا گیا ہے، کس پارٹی میں شمولیت اختیار کروں گا فیصلہ نہیں کیا۔

PMLN

Nawaz Sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)