Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

لاہور: حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالے 4 شادی ہال مالکان گرفتار

ملزمان کیخلاف میرج ایکٹ 2016 کی خلاف ورزی کے تحت مقدمات درج
شائع 10 دسمبر 2023 03:41pm

لاہور میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے چار شادی ہال مالکان کو گرفتار کرلیا گیا۔

گلشن راوی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیٹ نائٹ شادی پروگرام کروانے والے چار شادی ہال مالکان گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف میرج ایکٹ 2016 کی خلاف ورزی کے تحت مقدمات درج کیے ہیں۔

lahore

punjab