Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بھارت میچ سے قبل محمد یوسف نے کھلاڑیوں کو کیا مشورہ دیا؟

انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل دبئی میں ٹکرائیں گی
شائع 09 دسمبر 2023 09:08pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے کھلاڑیوں کو پاک بھارت میچ عام میچ کی طرح لینے کا مشورہ دے دیا۔

اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ میں روائتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل دبئی میں ٹکرائیں گی۔

اس حوالے سے انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے کہا کہ پاک بھارت میچ اعصاب شکن ہوتا ہے، کھلاڑیوں کو اسے عام میچ کی طرح لینے کا مشورہ دیا ہے، امید ہے کھلاڑی بھارت کے خلاف میچ میں عمدہ کارکردگی دکھا کر فتح کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

محمد یوسف نے کہا ہے کہ گزشتہ میچ میں تمام کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی پیش کی، سعد بیگ اور اذان اویس کی شراکت سے ہم نے ہدف با آسانی حاصل کرلیا۔

ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ میچ میں بولرز نے بھی ذمہ دارانہ بولنگ کی، محمد ذیشان میں ایک غیر معمولی ٹیلنٹ ہے، ذیشان کا مضبوط جسم اور قد اس کی بہت مدد کرتا ہے، بولر نے خود کو بیٹنگ میں بھی ثابت کیا۔

مزید پڑھیں

سابق پاکستانی کرکٹر نے ورلڈ کپ کی ٹرافی کیلئے کس ٹیم کو فیورٹ قرار دیا؟

کرکٹر محمد یوسف کو کس کی تلاش ہے؟

PCB

head coach

dubai

asian cricket council

Mohammad Yousuf

pak vs ind

Pakistan vs India

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

u19 asia cup