Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھٹو کیس کی طرح کیا ہم نواز شریف کو انصاف کی فراہمی کیلئے 45 سال انتظار کریں؟ جاوید لطیف

عدالت نے مریم اورنگزیب کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیئے
اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2023 03:17pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ (ن) میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ آج خوشی ہے کہ 45 سال بعد ذوالفقاربھٹو کے عدالتی قتل کا کیس سنا جارہا ہے لیکن کیا ہم نواز شریف کو انصاف کی فراہمی کیلئے 45 سال انتظار کریں؟

انسداددہشت گردی عدالت لاہور نےاشتعال انگیز گفتگو کرنے کے کیس میں مریم اورنگزیب کے ورانٹ گرفتاری عدالت پیش ہونے پر منسوخ کردیئے۔

عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی۔

اے ٹی سی لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاید لطیف کا کہنا تھا کہ ہم انسداد دہشتگردی عدالت میں 5 منٹ لیٹ ہو جاتے تو ضمانت خارج ہوجاتی، لاڈلے کے لیے صبح 8 بجے عدالت لگتی تھی اور رات 8 بجے وہ کہتا تھا ابھی حاضری کا موڈ نہیں مگر جو آئین اور قانون کی بات کرتے تھے ان پر غداری کے مقدمات تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج خوشی ہے کہ 45سال بعد ذوالفقاربھٹو کے عدالتی قتل کا کیس سنا جارہا ہے، کیا اس وقت جو ناانصافی ہوئی اس کی تلافی ہوسکتی ہے، نواز شریف کو بار بار سزا دی جاتی رہی اور 2017 میں انصاف کا قتل ہوا، کیا ہم نواز شریف کو انصاف کی فراہمی کیلئے 45سال انتظار کریں؟

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ جو 190ملین پاؤنڈ کھا جائے وہ صادق اور امین ہو گا ؟ جو بگاڑ پیدا کرے اسے جیل میں بھی 10 کمروں پر مشتمل سب کچھ فراہم کیا جاتا ہے، جس نے پاکستان کو چولیں ہلادیں اس کو آج بھی جیل پکی دیسی مرغی چاہیے

اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم پردہشت گردی کے مقدمات بناتے رہے، خود 9 مئی کو ریاست پر حملہ آور ہوئے، دوسروں کو دہشت گرد کہنے والا خود 9 مئی کا مجرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو کھوکھلا کیا، 190 ملین پاؤنڈز ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا تھا، دوسروں کو چور کہنے والے نے 190ملین پاؤنڈ کا ڈاکا ڈالا۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ شہداء کی یادگاروں کو جلانے والے کو حساب دینا ہوگا، کیا 9 مئی کو نواز شریف آپ کے رہنماؤں کو ہدایات دے رہے تھے؟ 190 ملین پاؤنڈ ملکی خزانے میں آنے تھے عدالتی اکاؤنٹ میں نہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کے پیسوں کو امانت سمجھ کر خرچ کیا، نوازشریف نے ملکی ترقی میں اضافہ کیا، لہٰذا انہیں چوتھی بار وزیراعظم بنا ئیں گے جس کے بعد ملک دوبارہ ترقی کرے گا۔

pti

PMLN

Nawaz Sharif

imran khan

Maryam Aurangzeb

Mian Javed Latif

atc lahore